فروری:7لاکھ 91ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل جاری ہے جبکہ گزشتہ ماہ 7 لاکھ 91 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔۔۔
۔ترجمان کے مطابق دو لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ دو لاکھ 64 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ۔ اسی طرح دو لاکھ 45 ہزار شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس کی تجدید کرائی۔1700 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ 3 ہزار 500 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ، اس کے علاوہ ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد شہری آن لائن ڈرائیونگ سہولیات سے مستفید ہوئے ۔