آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام:16ہزار درخواستیں موصول

 آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام:16ہزار درخواستیں موصول

273نوجوانوں کوسرٹیفکیشنز کی مکمل فیس ان کے بینک اکاؤنٹ میںمنتقل

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے حصول کیلئے ستمبر 2024 سے ابتک تقریباً 16 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ پورٹل کے ذریعے اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کی جا چکی ہے ، 511 امیدواروں کی پیمنٹ کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ 401 سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرنے کے بعد فیس واپسی کا عمل بھی جاری ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ سرٹیفیکیشنز کامیابی سے مکمل کرنے والے 273 نوجوانوں کو ان کے سرٹیفکیشنز کی مکمل فیس ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی اور انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب 120 سے زائد عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشنز فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں