سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 9مارچ سے شروع
رہنمائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن سے رابطہ کرنیکی ہدایت
لاہور(خبر نگار)صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 9 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحانات دو شفٹس میں منعقد ہوں گے ۔ مارننگ شفٹ صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک جبکہ آفٹرنون شفٹ ایک بجے سے چار بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز آفٹرنون شفٹ دو سے پانچ بجے تک منعقد کی جائے گی۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلی جماعت کا پہلا پرچہ انگلش 9 مارچ کو لیا جائے گا، دوسری جماعت کا پہلا پرچہ جنرل نالج جبکہ تیسری جماعت کا اسلامیات یا اخلاقیات کا امتحان ہوگا۔چوتھی جماعت کا آغاز ریاضی سے ہوگا جبکہ پانچویں جماعت کے طلبہ اسلامیات یا اخلاقیات کا پرچہ سب سے پہلے دیں گے ۔چھٹی اور آٹھویں جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی ہوگا، جبکہ ساتویں جماعت کے طلبہ کمپیوٹر یا عربی کا امتحان دیں گے ۔ناظرہ قرآن، ترجمۃ القرآن اور تجویدی قاعدہ بھی شیڈول میں شامل ریڈنگ، لسٹننگ اینڈ سپیکنگ کا خصوصی پرچہ بھی لیا جائے گا۔،آٹھویں جماعت کے طلبہ ایس بی اے کے تحت ریاضی، اردو، انگلش اور سائنس کے امتحانات اپنے مراکز میں دیں گے ۔ کسی بھی رہنمائی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔