ہزاروں پولیس اہلکاروں کو فروری کی تنخواہیں نہ مل سکیں

ہزاروں پولیس اہلکاروں کو فروری کی تنخواہیں نہ مل سکیں

متاثرین اے جی آفس اور بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ، نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب میں رمضان کے بابرکت مہینے میں ہزاروں پولیس اہلکار اپنی فروری کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہیں 25تاریخ کو براہِ راست اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہیں لیکن فروری کی تنخواہ نہ ملنے کے سبب وہ اے جی آفس اور بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،بینک انتظامیہ اور اے جی آفس ایک دوسرے پر تاخیر کا الزام لگا رہے ہیں جس کے باعث ہزاروں پولیس ملازمین کی تنخواہیں ابھی تک ملتوی ہیں۔ اہلکاروں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کے چولہے جلانے کے قابل ہو سکیں اور مالی مشکلات سے نجات پا سکیں۔

تنخواہوں سے محروم

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں