پی یو جے کی کوئٹہ پریس کلب میں پولیس داخلے کی مذمت
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کے زبردستی داخلے اور صحافیوں کو پریس کانفرنس کی کوریج سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور۔۔۔
اسے آزادی صحافت پر سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی سے ذمہ داری پولیس حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ودیگر عہدیداروں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی مسئلہ کا حل اسے زور زبردستی دبانے اور طاقت کا استعمال کرنے سے نہیں ہوتا۔