ماڈل ٹاؤن ڈویژن:فروری میں 577ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر577 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔
۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بتایا کہ متحرک گینگز کے 40سے زائد ارکان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان سے 2لاکھ 57 ہزار روپے نقدی، متعدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔