سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص

سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں  55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کیلئے مختص

لاہور(سٹاف رپورٹرسے ) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ اتھارٹی(پی سی بی ڈی ڈی اے )، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب(سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔۔

، نے ایک اور اہم ماحول دوست اقدام کا اعلان کرتے ہوئے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ رقبہ گرین ایریا کے لیے مختص کر دیا ہے ۔ این ایس آئی ٹی سٹی پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی کے طور پر بنایا جا رہا ہے ۔ یہ پیش رفت اس امر کی عکاس ہے کہ سی بی ڈی پنجاب تیز رفتار شہری ترقی کے ساتھ ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے ۔گرین ایریا کی ترقی تین مراحل میں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں