کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بروقت کارروائی، کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم تھانہ سندر کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔۔
۔ترجمان کے مطابق طالبہ کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ موقع پر جمع ہوگئے ، فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ ملزم نازیبا حرکات اور آوازیں کستے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی، پولیس نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔