ویمن یونیورسٹی اراضی کیس،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو فیصلہ کرنیکاحکم

ویمن یونیورسٹی اراضی کیس،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو فیصلہ کرنیکاحکم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی واپس لینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو درخواست گزار کو سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے سیالکوٹ کے شہری نوید خالد کی دائر درخواست پرسماعت کی ۔۔

۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اراضی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے میں اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ تعلیمی مقاصد کے لیے ایک بار مختص کی گئی اراضی قانونی طور پر واپس نہیں لی جاسکتی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے انتظامیہ کو اس تنازع پر حتمی فیصلہ کرنے دیا جائے ، ممکن ہے انتظامیہ یہ تجویز مسترد کر دے ۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی اراضی واپس لینے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو درخواست گزار کو سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں