آر ایچ سی ہلہ کے کوارٹر میں باپ کمسن بچہ چھوڑ گیا

آر ایچ سی ہلہ کے کوارٹر میں  باپ کمسن بچہ چھوڑ گیا

قصور(نمائندہ دنیا) آر ایچ سی ہلہ پتوکی میں سرکاری ہسپتال کے کوارٹر میں باپ اپنے کمسن بچے کو چھوڑ کر چلاگیا۔۔۔

 ہسپتال ملازم راشد علی نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کے خالی کوارٹرز میں ایک بچہ موجود ہے جو اپنا نام عبداﷲ ولد طارق بتا رہا ہے ، عمر تقریباً 6 سال ہے ، جسے اسکا والد چھوڑ کر چلا گیاہے ۔استفسار پر بچے نے بتایا کہ اسکے والد نے بتایا کہ میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ ریسکیو سٹاف نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور بچے کے لواحقین کا سراغ لگا کر لواحقین کے حوالے کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں