انجمن تاجران شاہکوٹ کے انتخابات باجوہ گروپ کے حمایتی امیدوار کامیاب

انجمن تاجران شاہکوٹ کے انتخابات  باجوہ گروپ کے حمایتی امیدوار کامیاب

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شاہ کوٹ کے سالانہ انتخابات میں باجوہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے ۔۔

میدان مار لیا،باجوہ گروپ کے دست راست حاجی نعیم بھٹی دوتہائی اکثریت سے صدر اور چودھری مزمل جاوید سدھو جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، 2پینل آمنے سامنے تھے ،تاجر اتحاد گروپ جو کہ باجوہ گروپ کا حمایت یافتہ تھا کے صدارتی امیدوار حاجی نعیم بھٹی اور جنرل سیکرٹری چودھری مزمل جاوید سدھو نے واضح برتری حاصل کی۔، انہوں نے 2378 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ابوالخیر گروپ کے صدارتی امیدوار مہر ارسلان اور جنرل سیکرٹری میاں وقار اشرف نے 392 ووٹ حاصل کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں