پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی اصولی منظوری

 پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی اصولی منظوری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دی۔۔۔

گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔اجلاس میں ایل ڈی اے اتھارٹی نے پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں سفٹنگ میں کلیئر شدہ پراپرٹیز کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرا، این او سی ختم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی حامل املاک کو این او سیز لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں