ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) سمارٹ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے پٹھانستان چوک کے قریب ایک شہری کو روک کر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔