کاہنہ میں لاکھوں کا ڈاکا
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ کشمیر پتی میں 3 ڈاکو شہری نعمان کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر 2 تولے طلائی زیورات۔۔۔
3 لاکھ روپے،موبائل فون،ہزاروں مالیت کی ایل ای ڈی و دیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔