قصور :راہگیر وین کی ٹکر سے جاں بحق

قصور :راہگیر وین کی  ٹکر سے جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ پرناواں بائی پاس ملتان روڈ پر سڑک عبور کرنیوالا راہگیر وین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

 22سالہ حافظ شہباز ولد حافظ محمدعباس سٹاپ پہ کھڑا تھا کہ اچانک روڈ کراس کرنے لگا اور وین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں