دو گروپوں میں فائرنگ لڑکی سمیت 2 افراد زخمی

 دو گروپوں میں فائرنگ  لڑکی سمیت 2 افراد زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی کے نواحی گاؤں کھوکھر ٹوچر میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم اور گوہر گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ناصر محمود اور اس کی بہن عائشہ بی بی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے اور فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں