ہربنس پورہ: نوجوانوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، ڈی آئی جی کا نوٹس
لاہور(آن لائن) ہربنس پورہ کے علاقے میں لال پل کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے نوجوانوں پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوانوں کی جانب سیدھا فائرنگ کر رہا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔