موٹروے پولیس :چھینیا گیا فورڈ ڈالا برآمد، 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم ٹو ساؤتھ نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع جہلم سے چھینیا گیا فورڈ ڈالا برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
موٹروے پولیس نے خانقاہ ڈوگراں کے قریب دورانِ پٹرولنگ ایک مشتبہ فورڈ ڈالا کو روک کر تلاشی لی۔ گاڑی میں 11 مویشی غیر محفوظ طریقے سے لادے گئے تھے ،گاڑی کے ڈرائیور سے جب دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ کوئی بھی کاغذات پیش نہ کر سکا، جس پر موٹروے پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف ضلع جہلم میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 392 کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔