ہمدرد فاؤنڈیشن : نادار، یتیم اور بیواؤں کیلئے راشن تقسیم
لاہور (آن لائن) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمدرد فاؤنڈیشن نے نادار، یتیم، بیواؤں اور کم آمدنی والے روزہ داروں کے لیے شفاف اور باعزت راشن تقسیم کیا۔
یہ عملی کام چیئرپرسن سعدیہ راشد کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید علی بخاری کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقسیم کے دوران فاؤنڈیشن کی ٹیم نے تمام اشیاء خورونوش منظم اور شفاف طریقے سے تقسیم کیں تاکہ ہر مستحق تک مدد پہنچ سکے۔