ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 9 ڈویژن 27سنگل بینچزسماعت کرینگے

 ہائیکورٹ میں رواں ہفتے 9 ڈویژن  27سنگل بینچزسماعت کرینگے

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن اور 27 سنگل بینچز سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب اور دہشتگردی کیسز ،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پرسماعت کریگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں