سری لنکن سفارت خانے اور یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے درمیان معاہدہ طے

 سری لنکن سفارت خانے  اور یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال  کے درمیان معاہدہ طے

لاہور(سٹاف رپورٹر)امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سری لنکا اور مقامی نجی یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

 ترجمان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ اور پاکستان میں سری لنکا کے سفارت خانے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں, جو امراضِ چشم کے شعبے میں جدت کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے -میڈیکل ڈائریکٹر یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال (یو سی ایچ) ڈاکٹر آکاش میتھیو نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے لیے قرنیہ (کارنیا) کے ٹشوز سری لنکن سفارت خانے کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں