رمضان میں مہنگائی میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل ہو گی
لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کل منگل کے روز ہو گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ۔ عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے ۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان کریں گے اور عدالت کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔