داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی حتمی فہرست آویزاں،انتظامات مکمل

داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی  حتمی فہرست آویزاں،انتظامات مکمل

لاہور(آئی این پی)محکمہ اوقاف نے داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی۔محکمہ اوقاف نے داتا دربار میں خدمت مرکز اور متعلقہ تھانے سے تصدیق کے بعدہی اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دی ہے۔

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں اعتکاف انتظامات کو حتمی شکل دیدی،منیجر داتا دربار نعمان سیفی کے مطابق داتا دربار میں 1600 افراد اعتکاف بیٹھیں گے ، سحری و افطاری میں بہترین کھانے تیار ہوں گے۔ منیجر داتا دربار نعمان سیفی کے مطابق میڈیکل کیمپ، فوڈ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کا امدادی کیمپ بھی قائم ہوگا،پولیس کی جانب سے اعتکاف کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں