داروغہ والا :سویٹس یونٹ ،بھاٹی میں پکوان سنٹر اصلاح تک بند
کاکروچ، مکھیوں، مچھروں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے
لاہور(اے پی پی)سحر و افطار میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کیا اور داروغہ والا میں سویٹس یونٹ اور بھاٹی میں پکوان سنٹر اصلاح تک بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، قوانین کے خلاف برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا۔
فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے ، فریزر کی ناقص صورتحال اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ لاہوریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں، رمضان المبارک میں پکوان سنٹرز اور سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے سپیشل ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں چیکنگ کیساتھ ساتھ آگاہی بھی دے رہی ہیں۔ پکوان سنٹرز کو غیر معیاری اجزا کے استعمال پر بند کر دیا جائے گا، غیر معیاری خوراک سپلائی کرنے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔