کراچی ایکسپریس منسوخ ، مسافر پاک بزنس میں ایڈ جسٹ
لاہور(این این آئی)لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈ جسٹ کیا گیا۔
علاوہ ازیں فیصل آباد سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ملت ایکسپریس میں ایڈ جسٹ کیا گیا۔ پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت کی بجائے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔