پینز :سکیورٹی گارڈز کے خواتین پرتشدد کی فوٹیج سامنے آگئی

پینز :سکیورٹی گارڈز کے خواتین پرتشدد کی فوٹیج سامنے آگئی

گارڈز کو لواحقین کیساتھ ہاتھا پائی اور تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پینز) میں سکیورٹی گارڈز کی جانب سے خواتین اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ فوٹیج لاہور نیوز نے حاصل کرلی جس میں سکیورٹی گارڈز کو مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہاتھا پائی اور تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں بڑی تعداد میں افراد جمع ہو گئے اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

ہنگامہ آرائی کے باعث ایمرجنسی میں کچھ دیر کے لیے شدید بدنظمی بھی پیدا ہوئی۔واضح رہے کہ لاہور نیوز نے گزشتہ روز اس واقعہ کی خبر نشر کی تھی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث تینوں سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں