سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی
لاہور(این این آئی)صدر مسلم لیگ (ن) لاہور و ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بھرپور ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں انچارج ترقیاتی امور پی پی 168 بیرسٹر ملک عمیر سیف کھوکھر، شہریوں، پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔