جنرل ہسپتال : دو ماہ میں 3 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج

جنرل ہسپتال : دو ماہ میں 3 لاکھ  سے زائد مریضوں کا علاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جنرل ہسپتال میں سال 2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں 3 لاکھ 56ہزار 168مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایل جی ایچ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، انتظامی ڈاکٹرز اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام مریضوں کا بغیر پرچی فیس علاج معالجہ کیا گیاجبکہ شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے 1لاکھ 65 ہزار 868مریضوں کو ادویات، آپریشن کا سامان، سی ٹی سکین اور تمام تشخیصی ٹیسٹ مفت فراہم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں