یوم ِشہادت حضرت علی ؓ کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس

 یوم ِشہادت حضرت علی ؓ  کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس

لاہور(این این آئی)کیپٹل سٹی پولیس چیف بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ یومِ علیؓ کے عزاداری داری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں یوم ِشہادتِ حضرت علیؓ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں یومِ علیؓ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات، قیامِ ِامن اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی (آپریشنز) اور ایس پی (سکیورٹی) نے اجلاس کو یومِ علیؓ کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں