صوبائی وزیر سلمان رفیق کی ساجد علی نقوی سے ملاقات
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای اور ایرانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا ہے کہ خامنہ ای کی شہادت کا غم ہر مسلمان کو ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔