پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے سبزیاں ، پھل بھی مہنگے
ادرک تھائی لینڈ 400، لہسن 600، بینگن 100، بند گوبھی 80، بھنڈی 260، پیاز 60،پھول گوبھی 50 روپے کلو فروخت سٹرابری 400، انارقندھاری 1000، انگورسفید موٹا 600، خربوزہ 320، سیب ایرانی 480 روپے کلو دستیاب
لاہور(کامرس رپورٹرسے )اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے کو جواز بناتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔ سرکاری نرخنامے ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی مقررہ قیمت 20 روپے مقر ر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر دکانداروں نے 30 سے 40 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک تھائی لینڈ 290کی بجائے 380 سے 400 ، بینگن 80 کی بجائے 90سے 100، بند گوبھی 50 کی بجائے 70 سے 80، بھنڈی 210 کی بجائے 250 سے 260، پیاز 52 روپے کی بجائے 60، پالک فارمی25 کی بجائے 40 سے 50، پھول گوبھی 30 کی بجائے 50 روپے ،ٹماٹر 65 کی بجائے 70 سے 80، ٹینڈیاں فارمی 40 کی بجائے 60، لہسن دیسی 200 کی بجائے 280سے 300، لہسن چائنہ 530 کی بجائے 580 سے 600، لیموں چائنہ 65 کی بجائے 130 سے 140، مٹر 40 کی بجائے 50 روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔
پھل سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر فروخت کئے گئے۔ سرکاری نرخنامے میں پھلوں میں ایک کلو امرود اول 145 روپے کی بجائے 180سے 200روپے ،سٹرابری 380کی بجائے 500، سٹابری درجہ دوم 400روپے ،انار قندھاری 630 روپے کی بجائے ایک ہزار روپے ،انگور سفید موٹا440کی بجائے 600، بیر 65کی بجائے 90،پپیتا280کی بجائے 320سے 340، تربوز 110کی بجائے 140سے 150،خربوزہ سپیشل 200کی بجائے 300 سے 320،خربوزہ درجہ اول 160 روپے کی بجائے 200سے 220روپے ،سیب ایرانی 400 کی بجائے 460 سے 480،سیب کالا کولو پہاڑی 420 کی بجائے 500 سے 540 روپے ،سیب کالا کولو میدانی275 کی بجائے 300سے 320،سیب سفید اول 250 کی بجائے 280سے 300 ،کنو سپیشل درجن 335روپے کی بجائے 450 سے 500روپے ،کنو درجن 220 روپے کی بجائے 350 روپے تک فروخت کی گئی۔