جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ:بھرتی عمل سست روی کا شکار

جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ:بھرتی عمل سست روی کا شکار

سکروٹنی کا عمل پی آئی سی کومنتقل ،انسٹیٹیوٹ کاافتتاح مئی،جون تک مؤخر

 لاہور(سجاد کاظمی سے )جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہورمیں بھرتیوں کی سکروٹنی سست روی کا شکار، ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی بھرتیوں کیلئے جاری سکروٹنی کا عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح جنوری 2026 میں متوقع تھا تاہم بھرتی عمل میں تاخیر پر اسے مئی یا جون تک مؤخر کر دیا گیا ہے ۔ پروفیسر عمران اشرف کی سربراہی میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کی 13 رکنی سکروٹنی ٹیم پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکرکے سکروٹنی کا عمل مذکورہ 13 رکنی ٹیم سے واپس لیکر پی آئی سی کومنتقل کر دیا گیا ہے ۔ جناح ہسپتال کی سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے کچھ غلطیاں سامنے آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جبکہ ترجمان محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کارڈیک انسٹیٹیوٹ میں بھرتیوں کا عمل مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور ادارے کو جلد فعال کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں