پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے نئے سکول بنانے کی بجائے پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ۔۔۔
پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو میٹرک کے بعد اسی ادارے میں ایف اے اور ایف ایس سی کی سہولت مل سکے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہائی سکول سربراہان سے ڈیٹا طلب کر لیا۔ ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کیلئے جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھ کرتھرڈ پارٹی انسپکشن کے بعد اپ گریڈیشن کی منظوری دی جائیگی۔محکمانہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں ہائی سکولوں کی تعداد تقریباً چھ ہزار ہے جن میں سے پانچ ہزار آٹھ سونے اپ گریڈیشن کیلئے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سات سو پچانوے ہائی سکولوں نے جگہ دستیاب ہونے پرہائر سیکنڈری اپ گریڈ ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔