شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح :ڈی سی قصور

شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح :ڈی سی قصور

پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کارروائی کی جائے :محمد آصف

قصور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنرقصور محمدآصف رضا نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔اپنی زیرصدارت اہم اجلاس میں ضلع بھر میں شہری سہولیات کی بہتری اور مختلف شہری مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈی کنٹنگ پوائنٹس کے قیام، پبلک ٹرانسپورٹ سے ایل پی جی سلنڈرز کے خاتمے ، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، شہر کی صفائی ستھرائی، مین ہول کورز کی تنصیب، آوارہ کتوں کی روک تھام اور گرین بیلٹس کی بحالی سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے ۔ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ضلع میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف پارکس، یادگاری مقامات اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر پیشرفت اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں