بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 2 کلوچرس برآمد
قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)قصور کے نواح کھڈیاں سے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرکے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ میں کارروائی کے دوران منشیات فروش احمد عرف بلا کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے تقریباً 2 کلوچرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔