پھولنگر :لاپتہ 12 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب
پھولنگر،قصور(نامہ نگار، خبرنگار)تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کارروائی، لاپتہ 12 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ صدر پھولنگر حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کی۔ پولیس کے مطابق شیرپور کی رہائشی شگفتہ بی بی کا 12 سالہ بیٹا جنید چند روز قبل بھگیانہ کلاں میں ایک ہوٹل پر ملازمت کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس کی انتھک محنت کے نتیجے میں بچے کو بازیاب کرلیا گیا۔