قصور:گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، جرمانے
ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، متعدد خلاف ورزیاں، ایک کو گرفتار کرلیا گیا
قصور (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں کے دوران متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور \"روٹی اور گوشت سستا مشن\" کے تحت ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تحصیلداروں نے ضلع بھر میں کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران 161 مقامات کا معائنہ کیا گیا جن میں 30 مقامات پر نرخوں اور وزن میں سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ تحصیل قصور میں ایک ایف آئی آر درج کر کے ایک گراں فروش کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر تحصیلوں میں مجموعی طور پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔