راوی میں ڈوبنے والے شخص کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر )سگیاں راوی پل میں بھینسوں کو دریائے راوی میں نہلواتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش دریا سے نکال لیا گیا۔ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے 2 روز بعد دریا سے لاش نکال لی ہے۔
لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ریسکیو کا آپریشن مکمل ہو گیاہے ، ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ شخص بھینسوں کو نہلاتے دریا میں ڈوب گیا تھا اور لاش پانی میں بہہ کر دور چلی گئی تھی ۔