خوشگوار موسم، شہریوں کا ناشتہ پوائنٹس پررش

خوشگوار موسم، شہریوں کا  ناشتہ پوائنٹس پررش

لاہور(آن لائن)لاہور سمیت شہر بھر میں گزشتہ روز خوشگوار موسم نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا اور بڑی تعداد نے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کیا۔

ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی دھوپ نے شہر کا ماحول نہایت دلکش بنا دیا، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد معروف ناشتے کے مراکز پر پہنچ گئی۔ دوستوں کی محفلوں اور فیملیز کی آمد نے ناشتہ پوائنٹس کی رونقوں کو دوبالا کر دیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم میں باہر ناشتہ کرنے کا اپنا ہی لطف ہے۔ اور گھروں سے نکل کر وقت گزارنا ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے ۔ بچوں اور بزرگوں نے بھی موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں