بارش :موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت

بارش :موٹرویز اور قومی شاہراہوں  پر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)سینٹرل ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور ابر آلود موسم کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 پر شرق پور، ننکانہ صاحب، سمندری اور رجانہ تک متعدد مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم11پر بھی مختلف مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔ سنٹرل زون کی قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی اور اوکاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور ابر آلود موسم دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں