پنجاب میں جنگلی جانوروں کے 19 غیر قانونی شکاری گرفتار

پنجاب میں جنگلی جانوروں کے 19 غیر قانونی شکاری گرفتار

تیتر، بٹیر، خرگوش اور جنگلی سور پر جرمانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے عائد،ترجمان

لاہور(آن لائن)وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجن نے متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران تیتر، بٹیر، خرگوش اور جنگلی سور کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور قبضہ کرنے والے 19 ملزمان کو گرفتار کیا اور مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع نارووال نے پبلک وائلڈ لائف ریزرو بارڈر بیلٹ ایریا کے قریب پانچ شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع اٹک رضوانہ عزیز نے وائلڈ لائف رینجرز کے ساتھ فتح جنگ، جنڈاور اور پنڈی گھیب میں کارروائی کرتے ہوئے جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر آٹھ شکاریوں کو دو لاکھ، بٹیر کی غیر قانونی نٹنگ پر دو شکاریوں کو پینتالیس ہزار، تیتر کی غیر قانونی تجارت پر دو تاجروں کو ساٹھ ہزار، ناجائز قبضہ تیتر پر ایک قابض کو پچاس ہزار، اور جنگلی خرگوش کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک شکاری کو پچاس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کے طور پر جرمانہ عائد کیا۔ملزمان کے قبضے سے ضبط کیے گئے ایک جوڑا تیتر کو واپس قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا جبکہ تیتر کے تین چکس کو عارضی طور پر تحویل میں لے کر دیکھ بھال شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں