نارنگ منڈی:تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک درہم برہم

نارنگ منڈی:تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک درہم برہم

مافیا نے مرکزی شاہراہ پر 15 سے 20 فٹ تک جگہ گھیر کر قبضہ جما لیا

 نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) مریدکے نارووال روڈ اور نارنگ موڑ سمیت شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نارنگ موڑ پر مبینہ طور پر قبضہ مافیا نے مرکزی شاہراہ پر 15 سے 20 فٹ تک جگہ گھیر کر کھوکھے ، دکانیں اور پارکنگ قائم کر لی ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی وسطی سڑکوں سمیت مریدکے نارووال روڈ پر بھی اسی طرح تجاوزات قائم ہیں اور انتظامیہ اس صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صرف نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور سیاسی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نارنگ منڈی اور نارنگ موڑ کو فوری طور پر تجاوزات سے پاک کرایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے اور عوام کو ریلیف ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں