شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

 شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

ایم آر او آوارہ کتوں کو پکڑ کر ویٹرنری ہسپتالوں میں پہنچانے میں ناکام

لاہور( این این آئی)ضلعی حکومت کے افسران کی غفلت کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ،میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشنز سینکڑوں کی تعداد میں عملہ ہونے کے باوجود لاہور میں موجود آوارہ کتوں کو پکڑ کر ویٹرنری ہسپتالوں میں پہنچانے میں ناکام ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ دنوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور ایک دلخراش واقعہ میں چند روز قبل آٹھ سالہ بچی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ ہفتہ کے روز بھی ایک معمر خاتون آوار کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کے حوالے سے حکم امتناعی ہے تاہم آوارہ کتوں کو پکڑ کے قریبی ویٹرنری ہسپتالوں میں پہنچانے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ، آوارہ کتوں کی افزائش نسل روکنے اور دیگر حوالوں سے قانونی ضابطہ موجود ہے تاہم میٹرو پولیٹن آفیسر ریگولیشنز جس کے پاس سینکڑوں کی تعداد میں عملہ اور ٹرانسپورٹ بھی موجود ہے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے ۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈاک کیچنگ سکواڈ کے متحرک ہونے کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کی بجائے کاغذی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں