سیشن کورٹ میں شہری پر فائرنگ میں مزید انکشافات
شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے پانچ لاکھ سپاری دے کر بلایا گیا :ذرائعگرفتارشوٹر نے بتایاکہ اس نے گلفام اور حمزہ کی ایما پر سعد پر فائرنگ کی
لاہور( کرائم رپورٹر )سیشن کورٹ لاہور میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کی تحقیقات میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر لاہور بلایا گیا ۔ملزم کو قتل کے عوض 5 لاکھ روپے کی سپاری دی گئی جبکہ بعد ازاں گھر دینے کا بھی کہا گیا۔گرفتار شوٹر نے انکشاف کیا کہ اس نے گلفام اور حمزہ کی ایما پر سعد پر فائرنگ کی ۔پولیس نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے ۔ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں سعد دم توڑ گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کیلئے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔