ٹرین آپریشن متاثر، اہم ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
قراقرم، پاکستان، تیزگام سمیت کئی ٹرینیں تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات
لاہور(آن لائن)ملک بھر میں ریلوے کے ٹرین آپریشن شیڈول شدید متاثر ہو گیا، جس کے باعث متعدد اہم ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو کر روانہ ہوئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو 3گھنٹے 45 منٹ، تیزگام ایکسپریس کو 2 گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس کو 9گھنٹے 40 منٹ جبکہ پاک بزنس ایکسپریس کو 4 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، ملت ایکسپریس 4گھنٹے ، رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس تقریباً 5 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔مزید برآں عوامی ایکسپریس بھی 4 گھنٹے لیٹ رہی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس یکم تا 3 مارچ تک منسوخ رہی۔ دیگر ٹرینوں میں گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ اور میانوالی ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔