ننکانہ:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی زیرصدارت زرعی افسروں کااجلاس

ننکانہ:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی  زیرصدارت زرعی افسروں کااجلاس

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ننکانہ چودھری احمد جوادنے ضلع بھر کے زرعی افسروں کا اہم اجلاس طلب کیا۔

جس میں فیلڈ کارکردگی اور جعلی کھاد کیخلاف حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اپنی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں چودھری احمد جواد نے کہا کہ تمام زراعت آفیسرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فیلڈ سرگرمیوں کو مؤثر بنائیں اور کسانوں کی رہنمائی کو ترجیح دیں، انہوں نے زور دیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جعلی کھاد کے خاتمے کیلئے خصوصی نگرانی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں