متاثرین جائیداد کے کیسز میں مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب میں قبضہ مافیا کے متاثرین کو جائیداد کے کیسز میں مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔
، پنجاب لیگل ایڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2026 پنجاب اسمبلی میں بروز پیر پیش کر دیا گیا جس کے تحت پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیمی آرڈیننس کے مطابق جو شخص غیر منقولہ جائیداد کے مالکانہ حقوق کے تحفظ ایکٹ 2025 کے تحت شکایت درج کرائے گا ،اسے مفت وکیل فراہم کرنے کا حق حاصل ہوگا جبکہ جائیداد سے جبری بے دخل کئے گئے افراد کو ٹریبونل میں بھی مفت قانونی معاونت میسر ہوگی۔