یو ای ٹی 4:ملازمین کے بچوں کی شادیوں کیلئے 6لاکھ منظور
لاہور(خبر نگار)وائس چانسلر یو ای ٹی شاہد منیر نے یونیورسٹی کے 4ملازمین کے بچوں کی شادیوں کے لیے مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی۔۔۔
۔16 ملازمین کو علاج معالجے کی مد میں 19لاکھ 93 ہزار روپے کی امداد بھی منظور کی گئی ہے ، تاکہ وہ بہتر طبی سہولیات حاصل کر سکیں ۔اور اپنے صحت کے مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ یو ای ٹی اپنے ملازمین کو ایک خاندان سمجھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔