جامعہ پنجاب :ملازمین 6 ماہ سے اوور ٹائم ،عید اونیریم سے محروم

جامعہ پنجاب :ملازمین 6 ماہ سے اوور ٹائم ،عید اونیریم سے محروم

4500 ملازمین متاثر،مالی مشکلات بڑھ گئیں،واجبات کی فوری ادا ئیگی کامطالبہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین 6 ماہ سے اوور ٹائم اور عید اونیریم سے محروم ،مالی مشکلات بڑھ گئیں۔یونیورسٹی کے 4500 سے زائد ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے اوور ٹائم کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔عید کے موقع پر بھی ملازمین کو اونیریم نہ دیا جا سکا جبکہ ماضی میں ہر عید پر یہ ادائیگی معمول کا حصہ ہوتی تھی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ اوور ٹائم اور اونیریم نہ ملنے سے انکی مالی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔انکے واجبات فوری ادا کیے جائیں۔دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات ختم ہوتے ہی اوور ٹائم اور دیگر ادائیگیاں کر دی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں