لیسکو ریجن میں 2 سے 5 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر نکل آیا،لاہور سمیت لیسکو ریجن میں ۔۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ،شہری و دیہی علاقوں میں 2سے 5گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ذ رائع کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث ڈیمانڈ پوری ہورہی ہے ،لیسکو کی طلب 2990 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔